فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کاپاکستان کوسٹ گارڈ پسنی پر حملہ ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کاپاکستان کوسٹ گارڈ پسنی پر حملہ ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے پسنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ کیا، تاہم الرٹ فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صورتحال فی الحال قابو میں ہے

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد حملہ مقامی سکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن فورسز کی بروقت موجودگی اور تربیت یافتہ اہلکاروں کی کارروائی نے حملے کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،بیسیما، تربت اور بالیچہ سمیت نو مقامات پر حملے ناکام،دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے مکمل حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کوشدید نقصان پہنچا۔

یہ حملہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے اپنی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں الرٹ بڑھا دیا ہے

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ فورسز کو دیں اور غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ اپنی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *