بی ایل اے کو بلوچستان میں ناکام حملے کے بعد چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،48 گھنٹوں میں بی ایل اے کے 145 دہشتگرد ہلاک

بی ایل اے کو بلوچستان میں ناکام حملے کے بعد چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،48 گھنٹوں میں بی ایل اے کے 145 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں ناکام دہشتگرد حملوں کے بعد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے لیے چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 145 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

نوشکی میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران جیوفینسنگ، موپنگ، فضائی نگرانی اور زمینی محاصرہ کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے بند کیے جا سکیں۔ اب تک نوشکی میں 13 دہشتگردوں کو تلاش کر کے ہلاک کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بی ایل اے خواتین کوورغلا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے ،مغوی خاتون کے شوہر کا بیان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی مزید پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی مکمل تباہی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج مزید خوشخبری اور کامیابی کی اطلاعات متوقع ہیں، جس سے بی ایل اے کے دہشتگرد عناصر کے منصوبے ناکام ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشن صوبائی حکومت، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے جاری ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *