سابق انگلش فاسٹ باؤلر ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق انگلش فاسٹ باؤلر ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  Sussex اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور بعد ازاں سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو رہنے والے ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،  ان کی وفات پر کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونی پگوٹ نے 1978 میں نوعمری میں سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغازایک  یادگار انداز میں اس وقت  کیا جب ہوو میں سرے کے خلاف اپنی پہلی ہی فرسٹ کلاس وکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ،  دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل وہ دو میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔

ان کا واحد ٹیسٹ میچ بھی غیر معمولی حالات میں کھیلا گیا، 1983-84 کے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران وہ کلب کرکٹ کھیل رہے تھے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹونی پگوٹ کو اچانک قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ، اس میچ کے لیے انہیں اپنی شادی ملتوی کرنا پڑی، جو اسی ٹیسٹ میچ کے فوراً بعد پیر کے روز طے تھی۔

1994 میں ٹونی پگوٹ نے سسیکس چھوڑ کر سرے کاؤنٹی جوائن کی، تاہم کمر کی مسلسل تکالیف کے باعث وہ صرف دو سال بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر مجبور ہو گئے ، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ سسیکس کا رخ کیا اور کلب کی سیکنڈ ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے۔

1999 میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے علیحدگی کے بعد ٹونی پگوٹ نے کاؤنٹی کرکٹ میں مختلف ذمہ داریاں انجام دیں، جن میں پچ انسپکٹر اور میچ ریفری کے کردار شامل تھے۔ اگرچہ بعد کے برسوں میں وہ علالت کا شکار رہے، تاہم انہوں نے نومبر 2025 میں اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب Lester and the Deckchair Revolution شائع کی۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کا نیا کارنامہ ، ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

ایک سال بعد کلب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے نتیجے میں انہیں سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کا چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا۔ ان کے دور میں کلب نے نمایاں ترقی کی اور سسیکس مستقل فلڈ لائٹس نصب کرنے والا پہلا کاؤنٹی کلب بنا، جبکہ 2003 میں کلب نے اپنی تاریخ کی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت کر ایک نیا سنگِ میل عبور کیا۔

سسیکس کے 2003 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان کرس ایڈمز نے کلب کی ویب سائٹ پر ٹونی پگوٹ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سسیکس کی تاریخ کی سب سے بااثر اور مثبت تبدیلی لانے والی شخصیات میں شامل تھے، پگوٹ نے نہ صرف کلب کو نئی سمت دی بلکہ کھلاڑیوں اور ساتھیوں کی زندگیوں پر بھی گہرے اور دیرپا مثبت اثرات چھوڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *