آسٹریلوی جریدے اسپیکٹیٹر آسٹریلیا نے تہلکہ خیز انکشاف میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔
بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کینیڈا سمیت دنیا بھر میں عوام کے جان و مال کیلئے سنگین خطرہ ہیں ، بھارت کا بیرونِ ملک جرائم پیشہ عناصر، انسانی اسمگلرزاوردہشت گرد نیٹ ورکس برآمد کرنا ایک منظم پالیسی کا حصہ بنتا جا رہا ہے، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکہ سمیت کوئی بھی ملک بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خطرے سے محفوظ نہیں رہا۔
آسٹریلوی جریدے کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ گروہ کینیڈا میں خوف، بھتہ خوری اور دہشت کی فضا قائم کر رہے ہیں، کینیڈا کے شہر “سرے” میں جنوری سے اب تک بھارتی گروہوں کی جانب سے 35 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ، اونٹاریو میں صرف تین برسوں کے دوران بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کے 1500 سے زائد بلیک میلنگ کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔
اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کے مطابق کینیڈا میں سرگرم بدنامِ زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ بھتہ خوری اور منظم جرائم میں ملوث ہے ، سکھ گروپوں کا الزام ہے کہ بشنوئی گروہ بھارتی حکومت کی ایما پر کینیڈا میں خالصتان حامی کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
کینیڈین صحافی کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی رپورٹس میں بارہا انکشاف کیا گیا کہ بھارتی حکومت اپنے مذموم مقاصد کیلئے بشنوئی گروہ کو استعمال کررہی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق بیرونِ ممالک کی خودمختاری اور سفارتی اقدار کو پامال کر کے جرائم پیشہ گروہوں کا استعمال بھارت کیلئے شدید شرمناک ہے، اگر بھارت واقعی معاشی طور پر مستحکم ہوتا تو اس کے شہری دنیا بھر میں جرائم کی علامت نہ بنتے ۔
بھارتی شہریوں کے جرائم کی طویل فہرست اس حقیقت کو عیاں کرتی ہے کہ میزبان ممالک میں ان کی موجودگی ایک بڑھتا ہوا سیکیورٹی خطرہ بن چکی ہے ۔