ٹیسٹ کرکٹ میں اہم قانون تبدیل کر دیا گیا

ٹیسٹ کرکٹ میں اہم قانون تبدیل کر دیا گیا

کرکٹ کے عالمی قوانین مرتب کرنے والی باڈی میلبورن کرکٹ کلب نے ٹیسٹ کرکٹ سمیت دیگر فارمیٹس کے قوانین میں متعدد اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں،نئی تبدیلیوں کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے پر اب دن کا اختتام نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آ کر فوراً بیٹنگ شروع کرے گا۔

ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق یہ تبدیلی بنیادی طور پر بیٹنگ اور بولنگ سائیڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنےاورمیچ میں دلچسپی و سنسنی قائم رکھنے کے لیے کی گئی ہے

ایم سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانے قانون کے تحت اگر دن کے آخری اوور میں وکٹ گری تو دن فوری طور پر ختم کر دیا جاتا تھا، جس سے بیٹنگ سائیڈ کو نقصان پہنچتا اور فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں حالات غیر منصفانہ ہو جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں

اب اس تبدیلی کے بعد آخری اوور مکمل کروانا لازمی ہوگا تاکہ میچ کے آخری لمحات بھی برابر مقابلے کا حصہ بنیں اور کھیل میں سنسنی برقرار رہےاس کے علاوہ ایم سی سی نے ہٹ وکٹ اوور تھرو اور دیگرقوانین میں بھی مجموعی طور پر 73 تبدیلیاں کی ہیں ان میں سے بیشتر تبدیلیاں کھیل کے دوران انصاف اور توازن قائم رکھنے، کھلاڑیوں کی حفاظت اور کھیل کی روانی بڑھانے کے لیے کی گئی ہیں۔

نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا جس کے بعد تمام بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ مقابلوں میں ان قوانین کو نافذ کیا جائے گا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کرکٹ دنیا میں مقابلے کی دلچسپی بڑھانے اور میچ کے ہر لمحے کو اہم بنانے کے لیے قوانین میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *