پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قازقستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قازقستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے چھ رکنی دستے نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو پاکستانی فضائی حدود میں شاندار فضائی سلامی پیش کی۔

یہ منفرد استقبال پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فضائی حصار میں مہمان کو شامل کر کے کیا گیا، جس میں فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قازق صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں :قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاک فضائیہ کی یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، بھائی چارے کو فروغ دینے اور خطے میں مشترکہ امن و استحکام کے عزم کا مظہر ہے۔ اس پروقار اور منظم فضائی استقبال نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کی مثال قائم کی۔

اس قسم کے اعلیٰ سطح کے پروٹوکول نہ صرف سفارتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور مہارت کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں]پاک فضائیہ کے اس شاندار اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو ہر ممکن سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

editor

Related Articles