خبردار: ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

خبردار: ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 8 سے 12 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے دوران متعدد شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اسی طرح پشاور، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، تربت اور پنجگور میں بھی ہیٹ ویو کے اثرات متوقع ہیں، جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان زندہ باد، عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے فائنل میں بھارتی ریسلرکو دھول چٹا دی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں، ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں، اور بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران جسم میں پانی کی کمی، چکر آنا، سر درد، شدید تھکن اور ہیٹ اسٹروک جیسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

Related Articles