اداکارہ لیلیٰ کی شوبز میں دوبارہ انٹری

اداکارہ لیلیٰ کی شوبز میں دوبارہ انٹری

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے اپنی شوبز انٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں ایک انٹرویو میں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں سینئر اداکارہ اور ہدایت کار شمیم آرا نے ایک محفل میں دیکھ کر فلموں میں کام کی پیشکش کی، جس کے بعد ان کا کیریئر شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :شوبز انڈسٹری کے رویوں پرمامیا شجفر کے انکشافات

لیلیٰ کے مطابق اس وقت وہ ایک سادہ سی لڑکی تھیں اور کھیلوں میں حصہ لینے کی وجہ سے ان کی رنگت قدرے سانولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی سکن ٹون سے کبھی مسئلہ نہیں رہا بلکہ انہوں نے اسے ہمیشہ قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے پر گہری رنگت زیادہ بہتر لگتی ہے اور میک اپ کے ساتھ یہ اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے، جبکہ ہلکی رنگت بعض اوقات کم نمایاں محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دعا لیپا کا سام سنگ کے خلاف بڑا مقدمہ،وجہ سامنے آگئی

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی اپنی رنگت کو کمزوری نہیں سمجھا بلکہ اسے اپنی پہچان بنایا۔انٹرویو میں ان کے اعتماد اور خود قبولیت کے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی مثبت ردعمل ملا ہے۔

editor

Related Articles