خیبرپختونخوااسمبلی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت ارکان اسمبلی کے اختیارات میں بے تحاشا اضافہ، بیشتر معاملات سے استثنی دینے اور صحافیوں پر پابندیاں عاید کرنے سے متعلق قانونی مسودہ تیار کر لیا سپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی صحافی کو ایوان کی کارروائی کی کوریج سے روک سکتا ہے اور اس پر خاص مدت تک کیلئے پابندی عائد کرسکتا ہے۔
سپیکر کے پاس اب اختیار ہے کہ وہ ایوان کی کسی بھی کارروائی کو شائع کرنے یا نشر کرنے سے روک کر اس پر پابندی عائد کرسکتا ہے،خلاف ورزی کرنے پر صحافی کو 6 ماہ تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔
اگر کوئی صحافی یا ادارہ اسمبلی کارروائی توڑ مروڑ کر رپورٹ کریگا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی،صحافی کو تین سال تک قید اور تین لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔
سپیکر پر جانبداری کا الزام لگانے یا سپیکر کے کردار پر تنقید کرنے والے صحافی کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ کیا جاسکے گا،کسی بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ٹیبل ہونے سے پہلے نشر یا شائع کرنے پر صحافی کو 3 ماہ تک قید اور 3 لاکھ تک جرمانہ کیا جاسکے گا،تحریک التوا ٹیبل ہونےسے قبل نشر یا شائع کرنے پر ایک ماہ تک قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا