ہنہ اوڑک ، فتنہ الہندستان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

ہنہ اوڑک ، فتنہ الہندستان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

دو روز قبل ہنہ اوڑک کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ۔

واقعے میں متعدد دیگر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واقعے کے خلاف لواحقین اور متاثرین نے احتجاجاً شہر کی مصروف ترین شاہراہ، ائیرپورٹ روڈ، بند کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر رہی۔

 یہ بھی پڑھیں زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشتگرد جہنم واصل

متاثرین کی جانب سے جاری دھرنا دوسرے روز بھی برقرار ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عبرتناک شکست، فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کے بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام

یاد رہے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں دو روز قبل فتنہ الہندوستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ بعض افراد لاپتہ بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔

editor

Related Articles