کتنے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی سستی ملے گی؟

کتنے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی سستی ملے گی؟

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے بجلی ٹیرف کے حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ماہانہ 301 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 53 پیسے کمی کی گئی ہے ، اسی طرح ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ ایک روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے۔ماہانہ 601 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 91 پیسے کمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ 49 پیسے کمی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد، نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے
نیپرا نے یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست پر کیا ہے، جس کے تحت فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر لاگو ہوں گے۔ اس سے قبل فکسڈ چارجز صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر عائد تھے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی مختلف سطحوں پر فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *