جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ  جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا ہے جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی تفصیلات  سامنے نہیں آسکیں ، ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ : عمارتیں منہدم ، 20 افراد جاں بحق

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں واقع تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت جاپان کے مقامی پیمانے پر “بالائی 5” تک پہنچی، جو ایک مضبوط جھٹکا تصور کیا جاتا ہے۔

زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں کے لیے کھڑے رہنا اور ادھر ادھر چلنا مشکل ہو گیا، جبکہ کئی علاقوں میں غیر مضبوط کنکریٹ بلاک کی دیواریں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جس سے لوگوں میں  خوف و ہراس میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے جس کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی گئی  ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *