نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلوں کافیصلہ ؟ بابر، شاہین یا شاداب؟ کون ڈراپ ہوگا

نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلوں کافیصلہ ؟ بابر، شاہین یا شاداب؟ کون ڈراپ ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے نمیبیا کے خلاف اہم میچ سے قبل پلیئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کمبی نیشن اور حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن رکھے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست، شاہد آفریدی کی شاہین شاہ، بابراعظم اور شاداب پر کڑی تنقید، بڑا مطالبہ کردیا

ٹیم انتظامیہ سینیئر کھلاڑیوں پر دباؤ کم کرنے اور بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔ پریکٹس سیشنز میں ریزرو کھلاڑیوں کو اضافی وقت دیا گیا جبکہ بیٹنگ آرڈر میں ممکنہ ردوبدل پر بھی مشاورت کی گئی۔ کوچنگ اسٹاف کا ماننا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں جارحانہ آغاز اور بہتر فیلڈنگ کلیدی کردار ادا کرے گی۔

سپر ایٹ کی دوڑ اور ممکنہ منظرنامہ

گروپ مرحلے میں یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر پاکستان نمیبیا کے خلاف شکست سے دوچار ہوتا ہے تو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی مشکل ہو سکتی ہے اور دیگر نتائج پر انحصار بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک پوائنٹ ملے گا جو اسے اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے، تاہم ٹیم مینجمنٹ کسی بھی صورت حساب کتاب پر انحصار کرنے کے بجائے واضح فتح کی خواہاں ہے۔

بھارت سے شکست کے اثرات

روایتی حریف بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد سابق اور سینیئر کرکٹرز نے ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی۔ بعض تجزیہ کاروں نے بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا مشورہ بھی دیا، جس کے بعد ٹیم سلیکشن پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتانی میں فوری تبدیلی کا امکان کم ہے، تاہم ٹیم کمبی نیشن میں ردوبدل کر کے مڈل آرڈر اور بولنگ اٹیک کو متوازن بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ نیٹ سیشن میں اضافی اسپن آپشن اور ایک اضافی پیسر کھلانے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

نمیبیا کو ہلکا نہ لینے کا فیصلہ

ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ نمیبیا کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کی جائے گی۔ حالیہ ٹورنامنٹس میں نمیبیا نے مضبوط ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا ہے اور محدود اوورز کی کرکٹ میں اپ سیٹ کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ اسی لیے کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو مکمل فوکس اور نظم و ضبط کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے لیے اصل چیلنج دباؤ کو سنبھالنا اور پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھانا ہے۔ اگر اوپنرز مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں اور بولرز ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں تو ٹیم نہ صرف یہ میچ جیت سکتی ہے بلکہ سپر ایٹ مرحلے میں اعتماد کے ساتھ داخل ہو سکتی ہے۔ شائقین کی نظریں اب پلیئنگ الیون کے اعلان پر جمی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *