پنجاب اور سندھ تو چل رہے، خیبر پختونخوا جام اور جل رہا ہے ،فیصل کریم کنڈی

پنجاب اور سندھ تو چل رہے، خیبر پختونخوا جام اور جل رہا ہے ،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں جاری دھرنوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے اہلکار پختونخوا ہاؤس میں نہا دھو کر اپنی مرضی کے مطابق دھرنے دیتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں تمام انتظامات موجود ہیں، بشمول اسٹاف اور کچن، لیکن دھرنے کی وجہ سے صوبے میں تمام روڈز بند ہیں۔شہری، مریض اور بزرگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ تو چل رہے، خیبر پختونخوا جام اور جل رہا ہے،انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس صورتحال میں ضروری اقدامات کر کے راستے کھلوائے۔

یہ بھی پڑھیں :‎2013 میں پرامن صوبہ تحریکِ انصاف کے حوالے کیا گیا اب صوبے کی حالت دیکھیں : گورنرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ 15 لوگ روڈ بند کر دیتے ہیں،وفاق آئی جی کیوں حکم نہیں دیتا، حالانکہ یہ معمولی تعداد ہے ایک پولیس ڈاٹسن کی مار ہے

انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو چاہیے کہ وہ صوبے کے خلاف کارروائی نہ کریں اور عوام کی سہولت اور روزمرہ کی زندگی کو بلاوجہ متاثر نہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *