آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے دوشن ہمانتھا نے 3 جبکہ دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں با آسانی پورا کرلیا اور گروپ بی سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے نسانکا نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔