سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمہ داری قبول کرلی،قیادت پربرس پڑے

سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمہ داری قبول کرلی،قیادت پربرس پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ موت کے معاملے پر اپنی غفلت تسلیم کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج یا سڑکوں کی بندش کے دوران یہ یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے کہ ایمبولینسوں اور مریضوں کو فوری طور پر راستہ دیا جائے تاکہ کسی انسانی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پر انسانی ہمدردی کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج: غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

شیر علی ارباب نے مزید کہا کہ انہیں اپنے قائد کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، تاہم اس حق کا استعمال اس انداز میں نہیں ہونا چاہیے جس سے کسی دوسرے فرد کی زندگی خطرے میں پڑ جائے۔

انہوں نے اس واقعے پر پارٹی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے بہتر حکمت عملی اور واضح ہدایات دینا قیادت کی ذمہ داری ہے، تاکہ احتجاج کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles