عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہرکا اہم بیان آگیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہرکا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اولین ترجیح دونوں رہنماؤں کی قانونی و انسانی بنیادوں پر جلد رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور حالیہ سرجری کے بعد ان کی حالت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کو مکمل صحتیابی تک ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بشریٰ بی بی کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات بھی ہوئی ہےتاہم ان کی مکمل صحت یابی تک طبی نگرانی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقاتوں کو فوری طور پر یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ قانونی امور اور ذاتی معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی آنکھ کا معاملہ سنجیدہ، اس پر سیاست نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں اور پارٹی ان کے فیصلوں پر عمل کرے گی۔

اگر ان کی طرف سے کسی قسم کے تحفظات یا اختلافات سامنے آتے ہیں تو انہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا، انہوں نے مردان کے جلسے میں محمود خان اچکزئی کی عدم شرکت پر کہا کہ اس حوالے سے ابھی تفصیلی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ملاقات سہیل آفریدی سے ہوئی ہے تاہم اس ملاقات کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں ،میری خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور دنیا میں اس کا وقار مزید بلند ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *