ایرانی وفد کی اسلام آباد ٹاکس میں شرکت کا انتظار ہے،عطاتارڑ

ایرانی وفد کی اسلام آباد ٹاکس میں شرکت کا انتظار ہے،عطاتارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی فریق کی جانب سے وفد کی شرکت کی حتمی تصدیق ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان بطور ثالث مسلسل ایرانی فریق سے رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کے راستے کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ برقرار ہے تاکہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو پرامن انداز میں حل کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا دورانیہ22 اپریل کی صبح چار بج کر پچاس منٹ پاکستان معیاری وقت پر ختم ہو رہا ہے اس تناظر میں یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ آیا ایران دو ہفتے کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل مذاکرات میں شرکت کی حتمی تصدیق کرتا ہے یا نہیں اسی فیصلے پر آئندہ مذاکراتی عمل کی سمت کا انحصار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو پورا ایران تباہ ہو جائے گا، ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

پاکستان نے ایران کی قیادت کو دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ اور مسلسل کوششیں کی ہیں اور کوششیں جاری ہیں،ان کوششوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور تمام فریقین کو ایک مشترکہ مذاکراتی میز پر لانا ہے،  یہ سفارتی کاوشیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آ جاتی۔

اس وقت تمام فریقین کی نظریں ایران کے آئندہ فیصلے پر مرکوز ہیں جبکہ سفارتی سطح پر رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تعطل سے بچا جا سکے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

editor

Related Articles