الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی نااہلی اور ڈی نوٹیفکیشن کے حوالے سے فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی اور ڈی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
اس کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی جنرل نشست کے معاملے پر حکم نامہ معطل کرتے ہوئے اس نشست پر آئندہ فیصلے تک کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔
یہ فیصلہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن جلال خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 6 اور 7 اپریل کو جمع کرا سکیں گے، جس کے بعد 10 اپریل کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مراد سعید کی نااہلی کے بعد اس نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب صوبائی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ عرفان سلیم کے کورننگ امیدوار سجاد محمد ہوں گے۔