آئی سی سی کا بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور

آئی سی سی کا بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت سے مستقبل کے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی واپس لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبان ملک کے آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری سیاسی کشیدگی، ممکنہ سفارتی رکاوٹوں اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ عالمی ایونٹس کے انعقاد پر کسی قسم کا منفی اثر نہ پڑے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ شریک ٹیموں کو ویزا، سیکیورٹی یا سفارتی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاکہ ٹورنامنٹ کا شیڈول متاثر نہ ہو۔متبادل میزبان کے طور پر آسٹریلیا کا نام سرفہرست ہے، آسٹریلیا اس سے قبل بھی کامیابی کے ساتھ کرکٹ ورلڈکپ سمیت متعدد بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،بڑی ٹیم باہر ہوگئی

ملک میں جدید اسٹیڈیمز، مضبوط انفراسٹرکچر اور منظم انتظامی ڈھانچہ موجود ہے، جو عالمی معیار کے ایونٹس کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ کے دوران بعض ٹیموں، خصوصاً بنگلادیش کی شرکت کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے تھے۔

اسی پس منظر میں آئی سی سی آئندہ ایونٹس کے لیے ایسی حکمتِ عملی اپنانا چاہتی ہے جس سے کسی بھی قسم کی سیاسی یا سفارتی پیچیدگی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں رکاوٹ نہ بنے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت طویل عرصے سے عالمی کرکٹ کی ایک مضبوط مالیاتی منڈی سمجھا جاتا رہا ہے، جس کے باعث گزشتہ برسوں میں اسے متعدد بڑے ایونٹس کی میزبانی سونپی گئی۔

تاہم بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور ناقص سیکورٹی کے پیش نظر اب ان فیصلوں پر نظرثانی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ حتمی فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے جس پر عالمی کرکٹ حلقوں کی گہری نظر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *