رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مولانا عبدالخبیر کا بڑا اعلان

رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مولانا عبدالخبیر کا بڑا اعلان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا  ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہذا یکم رمضان کل بروز جمعرات کو ہوگا ۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے انہوں نے کہا قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان کی قدر کرنی ہے جہاں اپنے لیے دعا کریں وہاں پاکستان کی وحدت کے لیے ہمیں دعا کرنی ہے اور ایک یونٹی اور ایک وحدت کا مظاہرہ کرنا آج میرے ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے

دشمن عیار بھی ہے اور مکار بھی ہے وہ کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہا وہ کوشش کررہا ہے کہ ملک پاکستان میں انتشار پھیلائے اللہ کا شکر ہماری افواج ہمارے ادارے ان کے ساتھ نمٹ رہے ہیں جس کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں :چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اللہ نے وہ وقت بھی ہمیں بھی دکھا یا کہ بھارت جو بڑی باتیں کرتا تھا مگر ہم نے اللہ کی مدد اور اپنے سپہ سالار کی قیادت میں آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کو شکست دی اور ہندوستان کا غرو ر خاک میں ملایا

 انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ دشمن کے کسی ایجنڈے کو تماری کسی سازش کو ہم اپنے ملک پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوا کرتی ہے جیسے مئی میں تمہیں جواب دیا اور تمہیں ہماری افواج نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور آئندہ بھی اگر کوئی ایسی بات کی گئی تو اس سے شدید رد عمل دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر آگے بڑھنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *