رمشا خان کا انٹرویو وائرل ،پرانا بیان حقیقت بن گیا

رمشا خان کا انٹرویو وائرل ،پرانا بیان حقیقت بن گیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اپنی شادی کے بعد زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل تو ہو گئی ہیں مگر رمشا خان کا ایک پرانا انٹرویو بھی دوبارہ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ کہتی نظر آئیں کہ وہ شادی کے بعد مکمل طور پر گھریلو زندگی کو ترجیح دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا کا بڑا بیان، شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بھی بڑا قرار دے دیا

میڈیا زرائع کے مطابق رمشا خان نے اپنے ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی تقریب میں شادی کر لی۔ ابتدا میں اس جوڑی نے شادی کی تصدیق نہیں کی تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر ان کے نکاح سے متعلق خبریں سامنے آتی رہیں۔

شادی کے بعد رمشا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام فالوورز کو ہٹا دیا اور صرف اپنے شوہر کو فالو کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ ’مسز‘ کے طور پر نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریما خان کا دلچسپ انکشاف، ریما کی شاہ رخ کے ساتھ پرفارمنس کی 2 شرطیں کیا تھی

اسی دوران رمشا خان کا ایک پرانا انٹرویو بھی دوبارہ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ کہتی نظر آئیں کہ وہ شادی کے بعد کام کے ساتھ گھر سنبھالنے کے بجائے مکمل طور پر گھریلو زندگی کو ترجیح دیں گی۔ اس بیان کو اب ان کی موجودہ زندگی سے جوڑا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب ان کی سابق منیجر سمرا مسلم نے بھی انکشاف کیا ہے کہ رمشا خان نے شوبز سے وقفہ لے لیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:روما ریاض کی انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی

رمشا خان نے ماضی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ان اداکاراؤں کو سراہتی ہیں جو شادی کے بعد گھر اور کام دونوں کو ساتھ لے کر چلتی ہیں لیکن ان کے مطابق وہ خود یہ ذمہ داری ایک ساتھ نہیں نبھا سکتیں۔

اب ان کا وہی پرانا بیان دوبارہ زیر بحث ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ ان کے فیصلے کو ذاتی انتخاب قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ان کے ’پلان کا حصہ‘ کہہ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *