ریما خان کا دلچسپ انکشاف، ریما کی شاہ رخ کے ساتھ پرفارمنس کی 2 شرطیں کیا تھی

ریما خان کا دلچسپ انکشاف، ریما کی شاہ رخ کے ساتھ پرفارمنس کی 2 شرطیں کیا تھی

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے ماضی کی ایک یادگار ملاقات کا دلچسپ قصہ شیئر کر دیا جب انہوں نے لندن میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسٹیج پرفارمنس کی۔

یہ بھی پرھیں:ریما خان کا بڑا انکشاف، فلمی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے بتایا کہ وہ اس پرفارمنس کے دوران اپنے کام میں مصروف تھیں اور غیر ضروری طور پر کسی کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتی تھیں، اسی لیے وہ خود آگے بڑھ کر سلام کرنے سے رک گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران شاہ رخ خان خود ان کے پاس آئے، کندھے پر ہاتھ رکھا اور نہایت شائستگی سے کہا، ’آداب، میں شاہ رخ ہوں‘۔ ریما خان کے مطابق یہ لمحہ ان کے لیے حیران کن بھی تھا اور خوشگوار بھی کیونکہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکار کا ایسا عاجزانہ رویہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پرھیں:پاکستانی شوبز میں تنازعات کی یلغار، فن پیچھے اور بحث آگے

ریما خان نے مزید بتایا کہ لندن میں ہونے والی اس پرفارمنس میں ہمایوں سعید اور پریٹی زنٹا بھی ان کے ہمراہ تھے اور یہ شو اس وقت کے بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں شمار ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد پریٹی زنٹا بھی وہاں پہنچ گئیں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا اور کہا کہ الگ ریہرسل کیوں کر رہی ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے بعد وہ اور شاہ رخ خان انہیں ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے گئے جہاں سب نے مل کر ریہرسل کی اور پاکستان اور بھارت سے متعلق باتیں بھی کیں۔

ریما خان کے مطابق شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس ان کے کیریئر کا ایک خوبصورت اور یادگار تجربہ تھا جہاں فنکاروں کے درمیان باہمی احترام اور محبت واضح نظر آئی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شو کے دوران انہیں ایک خاص لباس پہننے کی تجویز دی گئی جو مہیش ملہوترا کے ڈیزائن سے متاثر تھا۔ انہیں کہا گیا کہ ایسا لہنگا پہنیں جس میں تھوڑا جدید انداز نمایاں ہو مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک اپنا کلچر ہے، اور جب وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں تو وہ شلوار قمیض اور دوپٹہ ہی پہنیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گلیمر کے بجائے اپنی ثقافت کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے ایک اور شرط بھی رکھی کہ اگر اسٹیج پر بھارت کا بڑا پرچم دکھایا جائے گا تو پاکستان کا پرچم بھی اسی سائز میں دکھانا ہوگا اورنہ وہ اس پرفارمنس کا حصہ نہیں بنیں گی۔

ریما خان کے اس مؤقف کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی قومی شناخت کو بھی مقدم رکھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *