عمران خان کی طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال آمد، تسلی بخش چیک اپ کے بعد واپس اڈیالہ منتقل

عمران خان کی طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال آمد، تسلی بخش چیک اپ کے بعد واپس اڈیالہ منتقل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید عمران احمد خان نیازی کو طبی معائنے اور آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو فالو اَپ چیک اَپ اور آنکھ میں اینٹی وی جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک کے لیے لایا گیا۔ طریقہ کار سے قبل ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس میں دل کے ٹیسٹ (ای سی جی اور ایکو) بھی شامل تھے، جن کے نتائج نارمل آئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا اور تمام معیاری احتیاطی تدابیر کے تحت ڈے کیئر پروسیجر مکمل کیا گیا۔

پمز حکام کے مطابق عمران خان کی حالت طریقہ کار سے قبل، دوران اور بعد میں مستحکم رہی اور ضروری ہدایات کے ساتھ انہیں واپس منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: “بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مہینے کیلیے ہسپتال شفٹ کردیں گے ” سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *