وزیر اعظم شہباز شریف دوروزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، فقید المثال استقبال

وزیر اعظم شہباز شریف دوروزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، فقید المثال استقبال

وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر  شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت, وزارت خارجہ امور   ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

اپنے دورہء قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر   شیخ تمیم بن حمد الثانی سے  ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری  اور عوام سے عوام کے تبادلوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِاعظم شہباز شریف کا 3 دہائیوں بعد ویانا کا اہم دورہ، آسٹریا کے ساتھ تعلقات میں نیا موڑ

دونوں فریق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ  خیال کریں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *