حکومت پاکستان نے رمضان المبارک 2026 کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کی اہلیت جانچنے کا طریقہ کار مزید آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مستحق افراد تک شفاف اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس جدید نظام کی تیاری وزارت آئی ٹی وٹیلی کام کی قیادت میں کی گئی، جبکہ تکنیکی معاونت نیشنل آئی ٹی بورڈ نے فراہم کی۔ حکام کے مطابق ایک خصوصی آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندگان مخصوص ویب پورٹل پر جا کر یا “پاک ایپ” کے ذریعے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 میں شمولیت کے لیے اپنی بنیادی معلومات درج کریں گے، جس کے بعد نظام فوری طور پر ان کی اہلیت کی جانچ کر کے نتیجہ فراہم کرے گا۔ اس ڈیجیٹل نظام کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پورا عمل چند منٹوں میں مکمل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا رمضان میں شہریوں کو دوکانداروں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا مشورہ،وجہ بھی بتا دی

