اسلام آباد کے شہریوں کو ایک ہفتے کے لیے بڑی سہولت فراہم

اسلام آباد کے شہریوں کو ایک ہفتے کے لیے بڑی سہولت فراہم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے موبائل فیسیلیٹیشن وینز سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں جا کر عوام کو ضروری ٹریفک خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ خصوصی سروس 23 فروری سے شروع ہو چکی ہے اور یکم مارچ تک جاری رہے گی]اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے اور طویل قطاروں میں انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔

موبائل وینز روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مختلف مقامات پر موجود رہیں گی، جہاں شہری متعدد اہم خدمات ایک ہی جگہ پر حاصل کر سکیں گے۔ ان وینز میں پولیس اسٹیشن آن ویلز کی سہولت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے بنیادی پولیس خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :شہریوں کو اب نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں،بڑی سہولت متعارف

اس سروس کے تحت ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کا اجرا، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس کا حصول، عمومی تصدیق، کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا اور گم شدہ دستاویزات کی رپورٹ درج کروانے جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ شہریوں کو بروقت اور شفاف خدمات بھی میسر آئیں گی۔

مزید برآں، شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلپ اینڈ فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک اہم تجارتی مراکز میں کام کریں گے۔

ان مراکز میں ایف 10 مرکز، سپر مارکیٹ ایف 6، جی 8 مرکز اور جناح سپر ایف 7 شامل ہیں، جہاں شام کے اوقات میں خریداری اور دیگر مصروفیات کے دوران آنے والے افراد رہنمائی اور متعلقہ خدمات حاصل کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عارضی مگر مفید سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ اوقات میں قریبی موبائل وین یا ہیلپ ڈیسک سے رجوع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی سہولت کے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ دارالحکومت میں شہری خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *