ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں سے متعلق بڑا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں سے متعلق بڑا اعلان

ملک میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور غیر معیاری تعلیمی اداروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نئی یونیورسٹیوں اور ذیلی کیمپسز کے قیام پر فوری اور سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے تمام جامعات کے وائس چانسلرز اور سربراہان کو باضابطہ خط جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام کے لیے پیشگی اجازت اور مکمل سکروٹنی لازمی ہوگی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بغیر منظوری کے قائم ہونے والے کسی بھی تعلیمی ادارے یا ذیلی کیمپس کو نہ تو این او سی (NOC) جاری کیا جائے گا اور نہ ہی ایکریڈیٹیشن فراہم کی جائے گی، جبکہ ایسی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں سے متعلق صارفین کیلئے ایک اور بری خبر

ایچ ای سی نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر متعلقہ کیمپسز یا تعلیمی پروگرامز کی منظوری معطل کی جا سکتی ہے۔

 یہ فیصلہ ملک میں غیر معیاری تعلیم، ناکافی تدریسی سہولیات، اہل اساتذہ کی کمی اور کمزور تعلیمی انفراسٹرکچر کے باعث کیا گیا ہے۔ خاص طور پر تحصیل سطح پر قائم کیمپسز میں پی ایچ ڈی اساتذہ اور معیاری تعلیمی ماحول کی کمی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

ایچ ای سی نے مزید ہدایت کی ہے کہ نئی بھرتیوں تعمیراتی منصوبوں اور ذیلی کیمپسز کے لیے زمین کے حصول کے تمام جاری عمل کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *