سینئر صحافی اور تجزیہ کار اظہر جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے رجحانات میں حالیہ دنوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔
اظہر جاوید نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات اور سوچ میں واضح فرق آیا ہے حالیہ قومی حالات کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں میں اعتماد اور فخر کا جذبہ بڑھا ہے اور وہ اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ خود اعتمادی کے ساتھ تعلیمی اداروں کا رخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران ثالثی کے لیے کوششیں کرنے پر اب دنیا کی نظر یں پاکستان پر لگی ہیں ،عمران خان قصہ پارینہ بن چکے ہیں اوور سیز پاکستانیوں کے نئے ہیرو فیلڈ مارشل اور شہباز شریف ہیں ۔
اظہر جاوید نے کہا کہ اس وقت بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی میں عاصم منیر اور شہباز شریف کو بطور نمایاں قومی شخصیات دیکھا جا رہا ہے، اور انہیں ایک مثبت تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی سیاسی اور سماجی صورتحال نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترجیحات کو متاثر کیا ہے، جس کے اثرات نہ صرف بیرونِ ملک بلکہ ملکی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔