ٹرمپ کا مسلم اراکینِ کانگریس کے خلاف سخت بیان، ملک بدر کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا مسلم اراکینِ کانگریس کے خلاف سخت بیان، ملک بدر کرنے کا مطالبہ

امریکی سیاست میں ایک بار پھر سخت بیانات اور ردِعمل کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے دونوں قانون سازوں کے مؤقف پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے آبائی ممالک واپس چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ دونوں ارکان کے خیالات امریکی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کانگریس کے اجلاس کے دوران امیگریشن پالیسی اور داخلی سلامتی کے امور پر سخت بحث جاری تھی۔ اجلاس میں الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے امیگریشن سے متعلق حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں انسانی حقوق کے منافی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

دوسری جانب امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف اس نوعیت کی زبان جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور اس سے معاشرتی تقسیم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات امریکی سیاست میں پہلے سے موجود اختلافات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب امیگریشن اور نسلی ہم آہنگی جیسے معاملات قومی سطح پر زیرِ بحث ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *