ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل سات روز تک اضافے کے بعد بالآخر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 204 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 178 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد کی صورتحال قیمتوں میں کمی کا باعث بنی ہے۔ تاہم آئندہ دنوں میں عالمی معاشی حالات اور ڈالر کی قدر سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

