ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کیلئے آج شام اسلام آباد پہنچے گا

ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کیلئے آج شام  اسلام آباد پہنچے گا

خطے میں جاری کشیدگی اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے

جہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے ماحول ساز گار ہونا شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق  ایرانی وفد آج شام اسلام آباد پہنچ رہا ہے

جسےدوطرفہ تعلقات بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک غیر معمولی موقع قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اعلیٰ سطحی حکام پر مشتمل ہوگا

وفد مذاکرات سے قبل مختلف سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وفد کی جانب سے اہم ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

 یہ بھی پڑھیں :ایران،امریکہ مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی میڈیا کا دعوی

  اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان متوقع بات چیت میں حساس معاملات زیر غور آئیں گے جن میں سلامتی، اقتصادی پابندیاں اور علاقائی تنازعات شامل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر فیصلہ ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی یہ پیش رفت نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوگی بلکہ اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے، جس سے آنے والے دنوں میں سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *