ایران سے مذاکرات،امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کر رہا ، امریکی ایجنسی کا دعوی

ایران سے مذاکرات،امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کر رہا ، امریکی ایجنسی کا دعوی

بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنا وفد اسلام آباد بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یہ دعویٰ ایک امریکی ادارے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں ہونے والی ممکنہ بات چیت میں شریک ہو سکتے ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال مسلسل غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہے اور عالمی منڈیاں بھی اس کے اثرات محسوس کر رہی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کیلئے آج شام اسلام آباد پہنچے گا

ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کے امکانات کو خطے میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے عالمی توانائی اور مالیاتی نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔

اسی حوالے سے ایک اور بین الاقوامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے معاملے پر نظرثانی اور اس راستے کو دوبارہ کھولنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم راستہ ہے اور اس کی بندش یا کشیدگی عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران مذاکرات آگے بڑھانے ، خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ، شہباز شریف

ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو یہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور مالیاتی منڈیوں کو بھی استحکام فراہم کر سکتی ہے۔

تاہم صورتحال ابھی غیر یقینی ہے اور تمام نظریں آنے والے دنوں میں ہونے والی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *