پاکستان کے دنیا میں چرچے ، گودی میڈیا اپنے ہی ملک میں بے نقاب

پاکستان کے دنیا میں چرچے ، گودی میڈیا اپنے ہی ملک میں بے نقاب

عالمی منظرنامے پر جاری سفارتی کشیدگی کے دوران اطلاعات کی جنگ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، جہاں بھارتی میڈیا کے کردار پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں

خود بھارت کے اندر سے اسے ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حالیہ حالات میں ایک طرف پاکستان کی متوازن اور ذمہ دار سفارت کاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے

تو دوسری جانب بھارتی میڈیا پر جھوٹے بیانیے اور سنسنی پھیلانے کے الزامات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :نفرت، سنسنی اور جھوٹ کا پرچار ، بھارت کا گودی میڈیا بین الاقوامی سطح پر بے نقاب  

بھارتی میڈیا کا ایک بڑا حصہ حقائق کے بجائے مخصوص ایجنڈے کو فروغ دینے میں مصروف ہے، جہاں بار بار پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور من گھڑت کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔

تاہم بدلتے حالات میں یہ بیانیہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور عالمی سطح پر سچ سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، جس سے بھارتی میڈیا کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

حیران کن طور پر بھارت کے اندر سے ہی صحافی اور سیاسی شخصیات اس صورتحال پر کھل کر تنقید کر رہی ہیں۔ سنجیدہ صحافتی حلقوں نے اس طرز عمل کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ قرار دیا بلکہ اسے ملک کے مفاد کے خلاف قرار دیا ۔

 

بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ میڈیا کا یہ رویہ عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہا ہے۔حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے سنسنی خیزی کو حقیقت پر ترجیح دی

جبکہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے سفارتی میدان میں مثبت کردار ادا کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔مو جودہ حالات نے واضح کر دیا ہے کہ جانبدارانہ رپورٹنگ اور پروپیگنڈا زیادہ دیر نہیں چل سکتا

اور آخرکار سچ ہی غالب آتا ہے، جس سے نہ صرف عالمی رائے عامہ متاثر ہوتی ہے بلکہ میڈیا کی اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *