پاکستانی فورسز کا ذوردارجوابی وار، طالبان کی اہم چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز کا قبضہ، افغان طالبان کے بھگوڑے بھاک گئے

پاکستانی فورسز کا ذوردارجوابی وار، طالبان کی اہم چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز کا قبضہ، افغان طالبان کے بھگوڑے بھاک گئے

پاک افغان سرحد پر پاکستان فورسز کی طرف سے افغان طالبان کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج کے جوابی وار سے افغان طالبان کے بھگوڑے فرار ہوگئے

افغان طالبان کی کئی پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز نے قبضہ کرلیا جہاں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہےسیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے جوابی وار کے بعد دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے افغانستان کے خلاف “غضب للحق” کے نام سے آپریشن شروع کر دیا،سیکورٹی ذرائع

افغان طالبان کو چترال ، کرم ، خیبر مہممند اور باجوڑ سیکٹر میں منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ،افغان طالبان نے غلط اندازہ لگایا اور متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ اور موثر ترین جواب دیا جارہا ہے

اس سے قبل وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا سیکورٹی فورسزمنہ توڑ جواب دے رہی ہیں ،افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *