وزیرِاعظم شہباز شریف کے ملبوسات اور سٹائل کے دنیا میں چرچے ہونے لگے ،عالمی سطح پر زبردست پزیرائی

وزیرِاعظم شہباز شریف کے ملبوسات  اور سٹائل کے دنیا میں چرچے ہونے لگے ،عالمی سطح پر زبردست پزیرائی

شہباز شریف کے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران ان کے ملبوسات اور اسٹائل ایک بار پھر عالمی اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی کشیدگی اور سفارتی سرگرمیوں کے دوران وزیرِاعظم کے ظاہری انداز کو مختلف حلقوں میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

مردوں کے اسٹائل اور ملبوسات کے بارے میں لکھنے والے کینیڈین مصنف ڈیرک گائے نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شہباز شریف کے اسٹائل کی تعریف کی ہے

اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ بات دلچسپ ہے کہ جب کسی عالمی سطح پر مردوں پر نظر ڈالی جائے تو اکثر غیر مغربی ممالک کے رہنما خوبصورت مغربی طرز کی تراش خراش والے لباس پہنے ہوئے نظر آتے ہیں

ڈیرک گائے نے لکھا ہے کہ جیسے یہاں تصویر میں پاکستان سے شہباز شریف، نائجیریا سے اکین وومی اڈی سِینا اور جاپان سے ناروہیتو نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کو ایک اور جھٹکا،فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری

وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ اسٹائل سوشل میڈیا صارفین میں بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے جہاں متعدد صارفین نے ان کے لباس کو پروقار، بین الاقوامی معیار کے مطابق اور سیاسی شخصیت کے شایانِ شان  قرار دیا ہے۔ مختلف پوسٹس اور تبصروں میں ان کے انداز کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

 عالمی سطح پر رہنماؤں کا لباس نہ صرف ان کی شخصیت بلکہ ان کے ملک کی نمائندگی بھی کرتا ہے اور ایسے مواقع پر جب سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہوں تو ظاہری انداز بھی سفارت کاری کا ایک غیر رسمی مگر مؤثر حصہ بن جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *