امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو نہ صرف مذاکرات کروا سکتا ہے بلکہ کسی بھی معاہدے پر مؤثر عمل درآمد میں بھی مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ حیثیت صرف سفارت کاری تک محدود نہیں بلکہ اس میں دفاعی صلاحیتوں کا عنصر بھی نمایاں ہے جو اسے ایک قابلِ اعتماد ثالث بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس ہے، پاکستان محض سہولت کار ہے، پاکستانی سفیررضوان سعید
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خواہاں نہیں بلکہ اس کی کوشش ہے کہ خطے میں مثبت کردار ادا کرے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا کردار ماضی میں بھی اہم رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

