آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں افواجِ پاکستان کے حق میں ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس میں قومی دفاع اور کشمیری عوام کی حمایت پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد قائد ایوان فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے پیش کی گئی جسے ایوان کی مکمل حمایت حاصل ہوئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایک سال قبل پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں افواجِ پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف دشمن کے عزائم ناکام بنائے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیرا عظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ایوان نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور بہادر پائلٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قابلِ فخر قرار دیا۔اجلاس کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں تینوں مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ملکی سلامتی کے اداروں کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں سیاسی قیادت کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت کو بھی سراہا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ایوان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت حاصل کر سکیں گے۔

editor

Related Articles