خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،اقوام متحدہ

خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے پاکستان کے کردار کی کھل کر تعریف نے عالمی سفارتی حلقوں میں مثبت پیغام دیا ہے جہاں پاکستان کی امن کوششوں کو ایک بار پھر سراہا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں علاقائی صورتحالحالیہ پیش رفت اور پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ جاری سفارتی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں اور سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کھولنے کا خیر مقدم، پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار نہایت اہم اور مثبت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عالمی برادری پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس سے عالمی سطح پر اس کے مثبت تشخص کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles