واشنگٹن،وائٹ ہائوس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ ،سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کولے کر باہر چلے گئے،حملہ آور گرفتار کرلیا گیا وہ زندہ ہے ،امریکی صدر

واشنگٹن،وائٹ ہائوس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ  ،سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کولے کر باہر چلے گئے،حملہ آور گرفتار کرلیا گیا وہ زندہ ہے ،امریکی صدر

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی وائٹ ہاؤس  کریسپونڈنٹس ڈنر کی سالانہ تقریب کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو تقریب سے بحفاظت باہر منتقل کر دیا۔

  تقریب اپنے عروج پر تھی کہ اچانک بلند آوازوں نے شرکاء میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر ہال کو گھیرے میں لے لیا اور مہمانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے اہم شخصیات کو ترجیحی بنیادوں پر باہر نکالا گیا۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندگان کی سالانہ تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے پورے ہال میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کابینہ کے دیگر ارکان کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کی حقیقت بتادی

نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب میں کھانے کی سروس شروع ہوئی ہی تھی کہ اچانک قریبی راہداری میں زور دار فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع شدید افراتفری پھیل گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال کو قابو میں لینے کے اقدامات شروع کر دیے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر وہاں موجود افراد کو کمروں اور محفوظ مقامات میں منتقل کیا اور کئی افراد کو موقع پر ہی روک کر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا،حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ خطرے کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے اور مزید کوئی فوری خطرہ موجود نہیں ،صدر وائٹ ہائوس کریسپونڈنٹس کے مطابق تقریب کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوگی،یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ملک کی نمایاں شخصیات، صحافی اور دیگر معزز مہمان تقریب میں شریک تھے۔

ادھر امریکی صدر نے سوشل میڈیا ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن میں ایک غیر معمولی اور ہنگامہ خیز شام تھی۔ خفیہ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار، فوری اور جرات مندانہ کارروائی کی۔ انہوں نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے تجویز دی تھی کہ پروگرام کو جاری رکھا جائے، تاہم اس فیصلے کا مکمل انحصار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رائے پر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے جلد حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے قطع نظر اس رات کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور پروگرام کا انداز بھی بدل جائے گا، لیکن اگر ضروری ہوا تو اسے دوبارہ منعقد کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles