کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد ،عیدگاہ کیمپ کے مقام پر چند سو افراد کی موجودگی

کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد ،عیدگاہ کیمپ کے مقام پر چند سو افراد کی موجودگی

آزاد کشمیر میں عیدگاہ کیمپ کے مقام پر 21 جون 2026 کو رات 7 بج کر 45 منٹ کے قریب 800 سے 1000 افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق متعلقہ مقام پر چند سو افراد کی تعداد جمع دیکھی گئی، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ لوگوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری ایجنڈا مسترد کردیا ہے لوگوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد کردیا اور کئی رہنمائوں نے پاکستان مخالف بیانیہ اور پرتشدد احتجاج کے باعث کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان بھی کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا، کور ممبر انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

قبل ازیں بھی مختلف اہم اور متحرک رہنما بھی ریاست مخالف بیانیے کے سبب کمیٹی سے اپنی لاتعلقی ظاہر چکے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ لوگ اب ان کی اصلیت سے واقف ہوچکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں۔

آزاد کشمیر میں سرگرم کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب تنظیم کے کور ممبر انجم زمان اعوان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

انجم زمان اعوان کا ویڈیو بیان

اپنے ویڈیو بیان میں انجم زمان اعوان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مثبت اور تعمیری سیاست کی طرف واپس آئیں اور ایسے نعروں اور سرگرمیوں سے دور رہیں جن سے خطے میں انتشار اور بے یقینی کو فروغ ملتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کور ممبر وہ نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ علیحدگی اور خودمختاری کے بعض نعروں کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہیں جو نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے پس پشت ایسے مفادات کارفرما ہیں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے  کوٹلی سے متحرک رکن محمد جمیل نے بھی ویڈیو بیان کے ذریعے کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا لوگ اب انتشاری کمیٹی سے نفرت کرنے لگے ہیں اور ان کے بیانیے کو کسی صورت سپورٹ نہیں کررہے انتشار کو مکمل طور پر آزاد کشمیر کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

editor

Related Articles