لاہور سیشن کورٹ میں رجب بٹ کیس، فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر

لاہور سیشن کورٹ میں رجب بٹ کیس، فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر

لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبررجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تاہم آج بھی عدالت فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کیس میں بڑا موڑ، سفری پابندی فہرست سے نام نکالنے کی راہ ہموار

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ کارروائی کے مطابق ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جا چکی تھیں اور آج فردِ جرم عائد ہونے کی توقع تھی۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل رانا عبدالمعروف نے اپنے دلائل پیش کیے جبکہ مدعیہ کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے مدعیہ کے وکیل کو آئندہ سماعت تک دلائل مکمل کرنے کی مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں :بیٹے کی وائرل ویڈیو پر تنازع ،رجب بٹ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

عدالت نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت کی جانب سے ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم قانونی مراحل مکمل نہ ہونے کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے ایک خاتون کو گھر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ کیس سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، کیونکہ نامزد ملزمان میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ شامل ہیں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں۔اب سب کی نظریں آئندہ سماعت پر ہیں جہاں فردِ جرم سے متعلق فیصلہ متوقع ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *