یونیورسٹی آف لاہور عالمی ٹاپ 100 میں شامل پہلی اور واحد پاکستانی یونیورسٹی بن گئی،ٹائمز ہائیر ایجوکیشن Sustainability Impact Ratings 2026 میں عالمی سطح پر 71ویں پوزیشن حاصل کی،THE Impact Ratings 2026 میں کوئی دوسری پاکستانی یونیورسٹی عالمی ٹاپ 300 میں جگہ نہ بنا سکی۔
ٹائمز ہائرایجوکیشن اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تناظر میں جامعات کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہےسسٹین ایبل گولز میں یونیورسٹی کیجانب سے معیاری تعلیم، ریسرچ، بین الاقوامی تعاون اور صحت و خوشحالی جیسے اقدامات کا موازنہ کیا جاتا ہے۔
دیگر اقدامات میں ماحولیاتی پائیداری، سماجی شمولیت، ذمہ دارانہ پیداوار و استعمال کے علاؤہ پائیدار ترقی جیسے اقدامات کا جائزہ لے کر یونیورسٹی کی ریٹنگ کی جاتی ہے، یونیورسٹی آف لاہور نے تمام SDGs میں نمایاں پیش رفت سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے، ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) سسٹین ایبلٹی امپیکٹ 2026 کی ریٹنگز دی یونیورسٹی آف لاہور عالمی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پہلی اور واحد پاکستانی یونیورسٹی کے طور پر ابھری ہے۔
دی یونیورسٹی آف لاہور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن سسٹین ایبلٹی امپیکٹ ریٹنگز 2026 میں دنیا بھر میں 71ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی عالمی سطح پر ٹاپ 100 جامعات میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی اور واحد جامعہ بن گئی ہے۔
قومی سطح پر یونیورسٹی آف لاہور نے پاکستان کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کوئی دوسری پاکستانی جامعہ عالمی سطح پر پہلے تین سو اداروں میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔ یہ کامیابی ماحولیاتی پائیداری، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں دی یونیورسٹی آف لاہور کی نمایاں قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔
ٹائمزہائر ایجوکیشن سسٹین ایبلٹی امپیکٹ ریٹنگز اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تناظر میں جامعات کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے اور یہ جانچتی ہے کہ تعلیمی ادارے تدریس، تحقیق، ادارہ جاتی نظم و نسق اور سماجی خدمات کے ذریعے معاشرے میں کس حد تک مثبت اور قابلِ پیمائش تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
دی یونیورسٹی آف لاہور نے اقوامِ متحدہ کےمختلف پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی نمایاں عالمی درجہ بندیاں حاصل کی ہیں، جن میں صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے ہدف میں دنیابھر میں نویں، معیاری تعلیم میں سولہویں، صحت اور بہتر معیارِ زندگی میں اٹھارہویں، موسمیاتی اقدامات میں اکیسویں، بھوک کے خاتمے میں بتیسویں، ذمہ دارانہ استعمال اور پیداوار میں سینتیسویں اور اہداف کے لیے شراکت داری میں چھیہترویں پوزیشن شامل ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اب تک کی بلند ترین عالمی درجہ بندی ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ دی یونیورسٹی آف لاہور تعلیم اور تحقیق کو معاشرے کے حقیقی مسائل کے حل اور پاکستانی شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے بروئے کار لا رہی ہے ، یہ اعزاز عالمی سطح پر پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔