فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگا

فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگا

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے نئے وفاقی بجٹ پر باضابطہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی بجٹ میں شامل تمام مالیاتی اقدامات اور ٹیکس فیصلوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز، محصولات اور دیگر مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گے، جبکہ متعلقہ ادارے نئے قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ 2026-27 ، حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر،ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ،قومی دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص

واضح رہے کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پہلے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد صدرِ مملکت نے فنانس بل پر دستخط کر کے اسے آئینی اور قانونی منظوری دی۔

صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا، جہاں سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فنانس ایکٹ 2026-27 باقاعدہ قانون بن گیا۔

یکم جولائی سے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ میں شامل تمام مالیاتی اقدامات، ٹیکس اصلاحات اور محصولات سے متعلق فیصلوں پر باضابطہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

editor

Related Articles