راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش،جاتی سردی لوٹ آئی

راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش،جاتی سردی لوٹ آئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور درجۂ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش جاری ہے جبکہ لاہور سمیت شمالی اور وسطی پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے شہر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ برساتی نالوں کے کناروں پر قائم آبادیوں اور نشیبی علاقوں کی صورتحال کا فوری جائزہ لیا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق نکاسیٔ آب کو یقینی بنانے کے لیے صفائی اور سینیٹیشن کی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے عملہ مختلف علاقوں میں موجود ہے اور بارش کے پانی کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نالوں اور گلیوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

دوسری جانب لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں خوشگوار ٹھنڈک پیدا ہو گئی ہے بارش کے نتیجے میں درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے اور شہریوں نے ہلکے گرم کپڑوں کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

اسی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کے باعث موسم کا رنگ بدل گیا ہے۔ جاتی ہوئی سردی ایک بار پھر واپس آتی محسوس ہو رہی ہے اور شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان موجود ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *