ٹرمپ کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے مرنے سے متعلق بڑا دعوی

ٹرمپ کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے مرنے سے متعلق بڑا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممکن ہے ایران کا نیا سپریم لیڈر زندہ نہ ہو، تاہم اس حوالے سے حتمی معلومات دستیاب نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر انتقال کر چکے ہیں جبکہ دیگر ذرائع انہیں صحت مند قرار دے رہے ہیں، جس کے باعث یہ واضح نہیں کہ اس وقت ایران کی حقیقی قیادت کس کے پاس ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں ایسے رہنما بھی موجود ہیں جو مذاکرات کے خواہاں ہیں، تاہم موجودہ حالات میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، البتہ ان کے خیال میں جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے خلیج فارس میں اپنے بحری جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر اطلاعات نے افغانستان میں فوجی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

ادھر اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شدید بمباری کی گئی۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات بھی نشانے پر آ چکی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت میں بھی ڈرون حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تہران میں ایرانی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کی عسکری صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جہاں دو بارودی ڈرونز نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال ایک بڑے علاقائی تنازع کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جبکہ عالمی قوتیں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *