پاکستان میں عید کب ہوگی؟سپارکو نے نئی پیش گوئی کردی

پاکستان میں عید کب ہوگی؟سپارکو نے نئی پیش گوئی کردی

پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے ، سپارکو کا کہنا ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،شوال کا چاند کل صبح 6بجکر23منٹ پر پیدا ہوگا۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا12گھنٹے 41منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان 28 منٹ کا فرق متوقع ہے ۔

شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگاجس میں چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

دوسری طرف سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند کا اعلان کردیا گیا خلیجی ممالک نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ جمعہ،20 مارچ2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی ،سعودی عرب، قطر ، کویت ، یو ای ،بحرین نے اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر جمعہ کو ہوگی ۔

کویت حکومت نے اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز عید اور دیگر تہوار کی تقریبات کے حوالے سے سرکاری اعلانات کی پیروی کریں تاکہ تمام انتظامات باقاعدہ اور منظم طریقے سے انجام پائیں اسی طرح بحرین نے بھی باقاعدہ اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 20مارچ کو ہوگی، بحرینی حکومت نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ نماز عید اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے سلسلے میں سرکاری ہدایت پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *