حکومت کے چاند رات سے متعلق اہم فیصلے

حکومت کے چاند رات سے متعلق اہم فیصلے

مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو جامع ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت عوامی مقامات، بازاروں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ بس اسٹینڈز، ویگن اڈوں، شاپنگ سینٹرز اور مرکزی مارکیٹوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چاند رات کے موقع پر خریداری کے لیے نکلنے والے شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ویمن پولیس اسکواڈ کو متحرک رکھنے اور حساس مقامات پر خصوصی گشت بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،انتظامیہ کیا کرنے جارہی ؟

مزید برآں، سکیورٹی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق بڑے بازاروں اور تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ رات کے اوقات میں نائٹ ویژن دوربینوں کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر ون ویلنگ جیسے خطرناک رحجانات کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اسی طرح اے ٹی ایمز اور بینکوں کے اطراف سکیورٹی بڑھانے، گشت میں اضافہ کرنے اور ٹرانسپورٹ کے مراکز پر مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی واردات یا بدنظمی سے بروقت نمٹا جا سکے۔

علاوہ ازیں، عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بسوں اور ویگنوں کی ونڈ اسکرین پر مقررہ کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *