معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ، بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہوگئیں ، رضوان سعید

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ، بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہوگئیں ، رضوان سعید

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہوگئیں، پاکستان آج بھی پلوامہ اور پہلگام کے ثبوت مانگ رہا ہے۔

 انہوں نے ایک  انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا، پاکستان خطے میں استحکام کے اہم کردار کے طور پر ابھرا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے بغیر ثبوت الزامات لگا کر جارحیت کی، پاکستان نے سیاسی، سفارتی اور عسکری پختگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بڑی بھاری قیمت چکائی، رضوان سعید

انہوں نے کہا کہ دفاعی اخراجات کم مگر قومی عزم پاکستان کی اصل طاقت ہے، پاکستان کی معیشت کو بھی دفاع کی طرح مضبوط بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے قیام امن میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا کوئی معجزہ نہیں بلکہ مؤثر سفارتکاری کا نتیجہ ہے، سفیرپاکستان

قبل ازیں گزشتہ روز معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر اورناقابل فراموش قیادت فراہم کرنے پر سول اور فوجی قیادت کو دادِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، عالمی اور علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

editor

Related Articles