سینئر صحافی اور تجزیہ نگار طلعت حسین کا کہنا ہے کہ جیو ڈاکیومنٹری تنازع مزید سنگین ہو سکتا تھا لیکن بروقت معذرت نے حالات کو سنبھال لیا۔
جیو کی متنازع ڈاکیومنٹری کے معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے کہا کہ اگرچہ چینل کے خلاف کارروائی، وارننگز اور یوٹیوب چینل کی بندش جیسے اقدامات بظاہر تشویش کا باعث ہیں، تاہم عوامی صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین بھی ہو سکتی تھی۔
تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا کہ اگر بروقت انتظامی کارروائی نہ ہوتی تو معاملہ عوامی سطح پر مزید شدت اختیار کر سکتا تھا اور ایسے ردعمل سامنے آ سکتے تھے جو کسی کے بھی کنٹرول سے باہر ہوتے۔
Now there is Admn action which can be remedied. Geo’s swift apology and compliance has prevented the controversy from escalating. A combustible situation is being defused. Hopefully, with the right lessons learnt, things will eventually calm down. May take sometime though.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 28, 2026

